امریکا میں 10 سائنسدان پراسرار حالات میں ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں اور حیرت انگیز طور پر سب کا تعلق ملک کے جوہری پروگرامز یا سرکاری اداروں سے تھا جس کی وجہ سے مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی ہلاکت اور گمشدگی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ان کیسز کے حوالے سے ایک میٹنگ میں شریک تھے اور امید کرتے ہیں ڈیڑھ ہفتے میں اس پر رپورٹ پیش کی جائیگی، سائنسدانوں کا تعلق سرکاری اداروں سے ہونا محض ایک اتفاق بھی ہوسکتا ہے۔
سٹیون گارسیا ایک 48سالہ سرکاری کنٹریکٹر تھے جنہیں آخری بار 28اگست 2025کو البوکرک میں اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، وہ پیدل چل رہے تھے اور ایک ہینڈ گن انکے ہاتھ میں تھی۔
سٹیون نے کنساس سٹی نیشنل سکیورٹی کیمپس میں پراپرٹی کے محافظ کے طور پر کام کیا جو جوہری ہتھیاروں کیلئے غیر جوہری اجزا تیار کرنیوالا ادارہ ہے۔
میڈیا کے مطابق سٹیون نے ممکنہ طور پر حساس اثاثوں تک رسائی کیساتھ ساتھ ایک اعلیٰ سطحی نگرانی کا کردار بھی ادا کیا۔
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے محقق فرینک مائیوالڈ 4جولائی 2024کو 61سال کی عمر میں مردہ پائے گئے، عوامی سطح پر موت کی کوئی وجہ فراہم نہیں کی گئی۔
16 فروری 2026کو کارل گرلمیر کو انکے گھر کے سامنے گولی ماری مار کر ہلاک کر دیا گیا، وہ Caltechمیں ایک فلکیاتی طبیعات دان تھے جنہوں نے ناسا کیساتھ ملکر نظام شمسی سے باہر موجود سیاروں اور پانی کی تلاش کی، قتل کی کوئی واضح وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔
مائیکل ڈیوڈ ہکس کی موت 30جولائی 2023کو 59سال کی عمر میں ہوئی، وہ جیٹ پروپلژن لیبارٹری میں ماہر طبیعات تھے جو شہابی پتھروں کے ماہر تھے، انکی موت کی وجہ بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
مونیکا جیکنٹو رضاجیٹ پروپلژن لیبارٹری میں ایک اور ملازم تھیں جو 22جون 2025کو ایک ہائکنگ کے دوران غائب ہو گئیں، مبینہ طور پر غائب ہونے سے پہلے اپنے کولیگ سے ملنے سے تھوڑا دور تھیں۔
میلیسا کیسیاس26جون 2025کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئیں، وہ ا لاس الاموس نیشنل لیبارٹری میں انتظامی معاون تھیں اور اس دن اپنے گھر سے دفتر کا کام کررہی تھیں، بعدازاں وہ اپنی بیٹی کو لنچ پر لے گئی اور پھر غائب ہوگئیں، ملیسیا کو آخری بار اپنے فون، بٹوے یا چابی کے بغیر ہائی وے پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
میلیسا کی طرح ہی لاس الاموس کے ایک اور سابق ملازم انتھونی شاویز 4مئی 2025کو لاپتہ ہو گئے، انہیں آخری بار اپنے گھر سے باہر پیدل جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
26فروری 2026کو ایئر فورس کے ایک ریٹائرڈ جنرل ولیم نیل میک کاسلینڈ اپنے نیو میکسیکو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے۔
جوہری طبیعات دان (نیوکلیئر فزیسٹ) اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نونو لوریرو کو 15دسمبر 2025کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
جدید میڈیسن کمپنی Novartisکے ایک محقق جیسن تھامس 12دسمبر 2025کو لاپتہ ہو گئے، انکی لاش 17مارچ 2026 کو ایک جھیل سے برآمد ہوئی۔


