ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایران-امریکہ جنگ بندی ختم ہو سکتی...

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایران-امریکہ جنگ بندی ختم ہو سکتی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ بندی کو ختم کر سکتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے ناکہ بندی کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ضروری کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے کرائی گئی جنگ بندی کے استحکام پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حزب اللہ کی مزاحمت اور مزاحمتی محاذ کے اتحاد کو لبنان میں پیش رفت کا سبب قرار دیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے۔

ایران کی اسنا نیوز ایجنسی کو دیئے گئے علیحدہ انٹرویو میں ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر عسکری مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی کے باوجود ایران ایک طویل جنگ کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات میں اپنی شرائط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں