رمشا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں جو کئی سالوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور خود کو ایک بڑے نام کے طور پر منوا چکی ہیں۔
اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے مسلسل دو ڈراموں دنیاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا جن کی کامیابی کے بعد مداح انکی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے تھے، بعد ازاں قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وہ آف سکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ دونوں نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے، اسکی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں جس پر اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ دونوں اپنی شادی کا اعلان اس انداز میں نہیں کرنا چاہتے تھے۔
بعد ازاں اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکائونٹس سے تمام مواد ڈیلیٹ کر دیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ انکی بڑی فین فالوونگ ہے۔
پوڈ کاسٹر حسان چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ منیجر سمرہ مسلم نے اسکی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کیلئے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، رمشا دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پراجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔


