بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور روس کے درمیان قریبی اور مضبوط تزویراتی ہم آہنگی پر زور دیا ہے تاکہ اپنے جائز مفادات کا بھرپور دفاع کیا جا سکے اور عالمی جنوب کے ممالک کے اتحاد کو محفوظ بنایا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے بیجنگ میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران نشاندہی کی کہ بدلتی ہوئی اور ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں چین-روس تعلقات کا استحکام اور اعتماد خاص طور پر اہم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


