ہومانٹرنیشنلبرطانیہ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے ٹرمپ کے منصوبے کی...

برطانیہ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت سے انکار

لندن (شِنہوا) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی کی حمایت نہیں کرتا۔

اسٹارمر نے بی بی سی کو بتایا کہ "کچھ شدید دباؤ” کے باوجود برطانیہ کو ایسی کسی "جنگ میں نہیں گھسیٹا جائے گا” جو اس کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا نے اتوار کے روز ایک حکومتی ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بحری آمد و رفت کی آزادی اور آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی حمایت جاری رکھیں گے، جو عالمی معیشت اور اپنے ملک میں رہن سہن کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کی خاطر ایک وسیع اتحاد بنانے کے لئے فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کو روکنا شروع کر دے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں