ہومانٹرنیشنلبین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیر قانونی اور بحری...

بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیر قانونی اور بحری قزاقی کے مترادف ہیں، ایرانی فوج

تہران (شِنہوا) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں "غیر قانونی اور بحری قزاقی کے مترادف ہیں”۔

ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمان خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "مجرم امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی اور نقل و حمل پر عائد کردہ پابندیاں غیر قانونی اور بحری قزاقی کے زمرے میں آتی ہیں۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک مستقل طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر اس پر سختی سے عمل درآمد کرے گا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں کو خطرے میں ڈالا گیا تو خلیج فارس یا خلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں