ہومپاکستانجنگ بندی مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ...

جنگ بندی مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

جنگ بندی مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، وفد میں جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی شامل ہیں، پاکستانی فضائی حدود میں ایئر فورس نے طیارے کو اپنے حصار میں لیا نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کی وابستگی کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے طیارے نے مشرق وسطی ممالک کی فضاء کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کیا، میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے سٹاپ اوور کیا جس کے بعد پرواز صبح 3 بجے پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی، طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں