قطر نے خطے میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے بات چیت و سفارتکاری آگے بڑھانے کی مسلسل پاکستانی کوششوں کو اجاگر کیا۔
قطری وزیر مملکت نے نائب وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا اور قیامِ امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔


