ہومانٹرنیشنلایران جنگ کا عالمی معیشت پر منفی اثر، مہنگائی بڑھے گی، آئی...

ایران جنگ کا عالمی معیشت پر منفی اثر، مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ چاہے فوری طور پر بھی ختم ہو جائے، عالمی معیشت پر منفی اثر ڈالے گی جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھے گی اور عالمی نمو سست ہوگی۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارہ اپنی عالمی اقتصادی نمو کی پیشگوئی میں کمی کریگا اور مہنگائی کے حوالے سے اپنے اندازے کو بڑھائیگا، جنگ نہ ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف نے عالمی نمو کی بہتری کی توقع کی تھی لیکن اب ہر راستہ مہنگائی بڑھانے اور نمو سست کرنے کی طرف جا رہا ہے، اگر جنگ آج ہی ختم ہو جائے تو بھی اسکے اثرات دنیا کے دیگر حصوں پر کافی دیر تک منفی رہیں گے، اس جنگ کے اقتصادی اثرات اگلے ہفتے ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس میں زیر بحث ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں