ہومپاکستانخیبر پختونخوا، شدید بارشیں، نشیبی علاقے و سڑکیں زیر آب، بجلی نظام...

خیبر پختونخوا، شدید بارشیں، نشیبی علاقے و سڑکیں زیر آب، بجلی نظام شدید متاثر، عوام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ بجلی نظام متاثر ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے پشاور سمیت مردان، صوابی اور سوات کے شہری علاقوں میں بھی رات سے بجلی فراہمی معطل ہے۔

رستم و گردونواح میں فجر کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، شدید بارش کے باعث مرکزی بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا، جبکہ ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دیر لوئر میں بھی تیز بارش کے باعث دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور کئی علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کے مطابق خیبر اور مضافاتی علاقوں میں بھی بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ پاک افغان شاہراہ کے مختلف مقامات پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق شدید بارش کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں