راولپنڈی پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا اوباش گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مدعی مقدمہ نے دھمیال پولیس کو بتایا کہ ملزم بیٹی کو بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا۔
حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا ہے، خواتین بچوں سے زیادتی یا ہراسگی ناقابل برداشت ہے، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔


