ہومتازہ ترینملاکا میں ’مینان ثقافتی ہفتہ‘ وانگ چُوان روایت نے چین اور ملائیشیا...

ملاکا میں ’مینان ثقافتی ہفتہ‘ وانگ چُوان روایت نے چین اور ملائیشیا کو قریب کر دیا

ملائیشیا کے شہر ملاکا میں واقع ’ملائیشیا چائنہ وانگ کانگ میوزیم‘ میں سیاح جیسے ہی قدم رکھتے ہیں تو سال 1919 کے دور کا ایک بلند قامت "وانگ کانگ” کا ماڈل اُن کا استقبال کرتا ہے۔ پیچیدہ نقش و نگار، بلند بادبانوں اور لہراتے جھنڈوں سے سجائی گئی یہ کشتی بھرپور ثقافتی زندگی کا عکس پیش کرتی ہے۔

وانگ کانگ کو چین میں "وانگ چُوان” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انسان اور سمندر کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف نسلی برادریوں میں بین الثقافتی مکالمے کی گواہ بھی ہے۔

وانگ چُوان کی رسم ایک عوامی روایت ہے جو چین کے مینان خطے اور ملائیشیا کے ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر رائج ہے۔ یہ رسم بدقسمتی کو دور کرنے اور امن کے لئے دعا کی غرض سے ادا کی جاتی ہے۔ یہ مقامی برادریوں کی صدیوں پر محیط اجتماعی یادداشت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ اس کا کردار دونوں ممالک کو جوڑنے والے ایک ثقافتی پل جیسا ہے۔

15ویں سے 17ویں صدی کے درمیان شروع ہونے والی یہ روایت چین کے مینان خطے سے نقل مکانی اور سمندری تجارت کی لہروں کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا تک پھیل گئی۔

سال 2020 میں ملائیشیا اور چین کی مشترکہ پیشکش پر "وانگ چُوان رسم، رسومات اور انسان اور سمندر کے درمیان پائیدار تعلق کو برقرار رکھنے کے طریقے” کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثہ کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا جس سے اس کی عالمی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔

29 مارچ کو ’ملائیشیا چائنہ وانگ کانگ میوزیم‘ کاباضابطہ افتتاح ہوا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں وانگ چُوان روایت کی ترقی کو نوادرات، تصاویر اور دستاویزی مواد کے ذریعے پیش کیا گیا۔ وانگ چُوان کشتیوں کے ماڈلز اور چینی عطیہ دہندگان کے فراہم کردہ تاریخی ریکارڈ بھی یہاں نمائش کے لئے رکھے گئے۔

اسی مشترکہ ثقافتی ورثے کی بنیاد پر ملاکا میں 28 سے 30 مارچ تک ’ملاکا مینان ثقافتی ہفتہ 2026‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام شیامن مینان کلچر ریسرچ ایسوسی ایشن، شیامن آرٹسٹس ایسوسی ایشن، ملاکا کی جونکر واک ورکنگ کمیٹی اور ملائیشیا کی پیراناکن بابا نیونیا ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

فنون لطیفہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور علمی تبادلوں سمیت مختلف سرگرمیاں اس تقریب کا حصہ تھیں۔ سب سے نمایاں پروگراموں میں ’چین ملائیشیا وانگ کانگ آرٹ نمائش‘ بھی شامل تھی۔ نمائش میں وانگ چُُوان روایت سے متاثرہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے فن پارے پیش کئے گئے۔ اس سے قبل اس نمائش کا انعقاد شیامن میں بھی کیا گیا تھا۔ ملاکا میں مقامی ناظرین کو اس غیر مادی ثقافتی ورثے کی فنی دلکشی کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

30 مارچ کو ملاکا چائنیز ہائی اسکول میں مینان ثقافتی تربیتی مرکز کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا جہاں طلبہ نے پیراناکن رقص اور مینان زبان میں مشاعرہ بھی پیش کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): گان تیان لو، چیئرمین، جونکر واک ورکنگ کمیٹی، ملاکا

"ملاکا مینان ثقافتی تربیتی مرکز کے قیام کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ، زبان اور ثقافتی روایات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرناہے۔

ہم صرف مقامی زبان، اوپیرا اور رسم و رواج منتقل نہیں کر رہے بلکہ ثابت قدمی اور عزم کا جذبہ بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔”

ملاکا، ملائیشیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ملاکا میں ملائیشیا چائنہ وانگ کانگ میوزیم کا افتتاح کیا گیا

میوزیم میں سال 1919 کا وانگ کانگ کشتی کا ماڈل نمایاں ہے

نفیس نقش و نگار اور بلند بادبان ثقافتی خوبصورتی کو ظاہر کرتے ہیں

وانگ چُوان روایت انسان اور سمندر کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہے

یہ روایت چین اور ملائیشیا کے درمیان ثقافتی رابطے کا مضبوط ذریعہ بنی

صدیوں پر محیط روایت دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافتی یادداشت کو ظاہر کرتی ہے

یہ روایت مینان خطے سے سمندری تجارت کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا پہنچی

وانگ چُوان رسم کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا

ملاکا مینان ثقافتی ہفتہ 2026 میں متنوع ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں

ملاکا مینان ثقافتی تربیتی مرکز نئی نسل کو ثقافت اور روایات سے جوڑے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں