ہومتازہ ترینزرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے متبادل منصوبے پر کام شروع، مختلف تجاویز پیش

زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے متبادل منصوبے پر کام شروع، مختلف تجاویز پیش

وفاقی حکومت نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے متبادل منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یورو بانڈز اور یو اے ای کو ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے سعودی عرب کو مزید ڈپازٹ کیلئے درخواست بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کیلئے پے منٹ کا حجم دگنا کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم سولر پراجیکٹس، ٹیکسٹائل، سیاحت، لیدر، ادویات سازی اور معدنیات میں سرمایہ کاری اور موخر ادائیگی پر تیل حاصل کرنے کیلئے رقم کا دورانیہ بڑھا کر دگنا کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے موجودہ ڈپازٹ کو دفاعی معاہدے کا حصہ بنانے پر بھی سعودی عرب کیساتھ بات چیت جاری ہے لیکن تاحال حتمی مسودے پر دستخط نہیں کئے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کیساتھ مجموعی طور پر 5ارب ڈالر کی تجویز پر بات چیت ہو رہی ہے جس میں جون تک مرکزی بینک کے پاس 18ارب ڈالر اور دسمبر تک 20ارب ڈالر کا ہدف ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے مارکیٹ سے بھی ڈالرز کی خریداری کی گنجائش موجود ہے، مرکزی بینک نے گزشتہ تین برسوں کے دوران 24ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں