ہومتازہ ترینچینی شناخت، 8 رکنی ٹیم دریائے زرد کے 9 کلومیٹر حصے کی...

چینی شناخت، 8 رکنی ٹیم دریائے زرد کے 9 کلومیٹر حصے کی روزانہ صفائی کرتی ہے

ایک وقت تھا کہ دریائے زرد کے باؤدے کاؤنٹی کے حصے کی صفائی زیادہ تر رضاکار اور مقامی دیہاتی ہی کیا کرتے تھے۔

نومبر 2023 میں اس 9 کلومیٹر طویل حصے کے تحفظ کے لئے آٹھ افراد پر مشتمل ایک کُل وقتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سُون شوفنگ،رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"سب سے پہلے ہم اِس کشتی کو اُس رکاوٹ تک لے جاتے ہیں جو تیرتے ہوئے کچرے کو روکتی ہے۔ تب وہاں پھنسے ہوئے کچرے کو ہٹاتے ہیں۔”

صفائی کرنے والے افراد کشتی پر کھڑے ہوتے ہیں اور لمبے ڈنڈوں والے جال کی مدد سے کچرے کے تیرتے ہوئے چھوٹے ٹکڑوں کو نکالتے ہیں۔

بڑا کچرا ایک مشینی کشتی کے ذریعے ہٹایا جاتا ہے۔ یہ کشتی پانی کی سطح کے مکمل صاف ہونے تک اپنا کام مسلسل جاری رکھتی ہے۔

بیک وقت دستی محنت اور مشینری کی مدد سے روزانہ 200 سے 300 کلوگرام کچرا نکالا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"دیکھ لیجئے اب دریائے زرد کا پانی کیسا صاف ہو گیا ہے!”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیو گین شوئی، رکن صفائی ٹیم، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"میں دریائے زرد کے کنارے اس وقت سے رہ رہا ہوں جب میں بچہ تھا۔ پھر اسی دریا کا پانی پی کر میں بڑا ہوا۔ میرے خاندان نے کئی نسلوں سے یہاں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ میں اس دریا کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔”

دریا کے تیز ڈھلوان والے کنارے پر ٹہنیاں، جڑی بوٹیاں اور کچرا جمع ہوتا ہے۔ یہاں صفائی مکمل طور پر ہاتھوں سے کی جاتی ہے کیونکہ مشینی کشتیاں اس کے قریب نہیں پہنچ سکتیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"سب سے زیادہ مشکل کام جنگل کے اندر موجود کچرے کو صاف کرنا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"دریا کے کنارے پر بہت زیادہ جنگلی گھاس اور ٹہنیاں ہوتی ہیں۔ اس لئے یہاں اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ قدم اچانک پانی کی طرف نہ چلا جائے۔ جب ہم کام سے فارغ ہوتے ہیں تو ہمارے جوتے اور جرابیں پانی اور کیچڑ سے بھری ہوتی ہیں۔ ہم کام کے دوران اس صورتحال کے اب عادی ہو چکے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"ہر روز کام کے بعد جب سورج غروب ہوتا ہے اور دریا سنہری روشنی میں چمکتا ہے تو اُس وقت مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں دریائے زرد میں آزادی سے تیرتی ہوئی ایک مچھلی ہوں۔”

دن بھر کے کام کے بعد ٹیم لیڈر دفتر واپس جاتا ہے اور وہاں نوٹ بک میں روزانہ کی نگرانی کی تفصیلات درج کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"فروری یا مارچ میں برف پگھلنے سے لے کر نومبر تک روزانہ کے کام کی تصاویر اور ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): سُون شوفنگ، رہنما، صفائی ٹیم ، باؤدے کاؤنٹی سیکشن، دریائے زرد

"میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پوری کوشش کروں گا کہ دریا کو صاف رکھوں۔ اگرچہ دریا کا یہ حصہ چھوٹا ہے لیکن میں دل کی گہرائی سے کامیابی محسوس کرتا ہے۔”

تائی یوآن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

دریائے زرد کے باؤدے کاؤنٹی حصے کی صفائی پہلے مقامی افراد کرتے تھے

نومبر 2023 میں دریا کے تحفظ کے لئے آٹھ رکنی مستقل ٹیم بنائی گئی

کشتی پر سوار ٹیم تیرتے کچرے کو مخصوص رکاوٹوں سے جمع کر کے باہر نکالتی ہے

لمبے جالوں کی مدد سے کچرے کے چھوٹے ٹکڑوں کو نکالا جاتا ہے

بڑا کچرا ہٹانے کے لئے جدید مشینی کشتی مسلسل کام کرتی رہتی ہے

دستی محنت اور مشینری سے روزانہ 300 کلوگرام تک کچرا نکالا جاتا ہے

دریاکے کناروں پر مشکل مقامات کی صفائی ہاتھوں سے کی جاتی ہے

تیز ڈھلوانی کناروں، جھاڑیوں اور ٹہنیوں میں صفائی کافی دشوار ہے

سخت حالات کے باوجود ٹیم دریا کی صفائی کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے

صفائی کے بعد دریا کا صاف پانی ٹیم کے لئے اطمینان کا باعث بنتا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں