ہومتازہ ترینشنگھائی، گاڑیوں کی صنعت میں انسان نما روبوٹ "نینگزائی نمبر 1" نے...

شنگھائی، گاڑیوں کی صنعت میں انسان نما روبوٹ "نینگزائی نمبر 1” نے کام شروع کر دیا

ایس اے آئی سی جنرل موٹرز (ایس اے آئی سی جی ایم) نے شنگھائی کے اپنے الٹیم سینٹر میں "نینگزائی نمبر 1” کےنام سے پہیوں والا انسان نما روبوٹ کام پر لگا دیا ہے۔

چین کے ’ایجی بوٹ اے ٹو ڈبلیو‘ ماڈل پر مبنی یہ روبوٹ ’بُئِک الیکٹرا ای سیون‘ بیٹری لائن پر اعلیٰ درستگی والے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ گاڑیوں کی صنعت میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے پہلے انسان نما روبوٹس میں سے ایک ہے۔

نینگزائی نمبر1 روبوٹ بصری ادراک اور دو بازوؤں کی مشترکہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بیٹری سیلز کی شناخت اور خودکار طور پر راستہ طے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹ ایک سیکنڈ میں ڈیٹا پروسیسنگ کرتا اور تقریباً دو سیکنڈ میں کام مکمل کر لیتا ہے۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شنگھائی میں انسان نما روبوٹ "نینگزائی نمبر 1″نے فیکٹری میں کام شروع کیا

ایس اے آئی سی جی ایم نے روبوٹ کو الٹیئم سینٹر میں متعارف کرایا

روبوٹ کارساز صنعت میں بڑے پیمانے پر استعمال کی نئی مثال بن گیا

نینگزائی نمبر 1 چین کے ’ایجی بوٹ اے ٹو ڈبلیو‘ ماڈل پر مبنی ہے

بُئِک الیکٹرا ای سیون بیٹری لائن پر درستگی سے کام انجام دیتا ہے

بصری ادراک کے ذریعے بیٹری سیلز کے خودکار شناخت کی صلاحیت بھی حاصل

دو بازوؤں کی مدد سے پیچیدہ کام جلد اور باآسانی مکمل کر لیتا ہے

کام کے راستے طے خودکار انداز میں طے کر کے کارکردگی بہتر بناتا ہے

نینگزائی نمبر 1 ایک سیکنڈ میں ڈیٹا پروسیس کر لیتا ہے

ایک کام کو مکمل انجام دینے میں اسے تقریباً دو سیکنڈ لگتے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں