یہ چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خودمختار علاقے کی میڈوگ کاؤنٹی ہے۔ یہاں کی سرسبز و شاداب وادیوں میں اُگنے والا ایک منفرد سنہری پھل مقامی کسانوں کی آمدنیوں میں اضافے اور انہیں ایک بہتر زندگی کے حصول میں مدد دے رہا ہے۔
اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہوانگ ژی چی، نمائندہ شِنہوا
"میڈوگ کے موسم میں ایک خاص انفرادیت پائی جاتی ہے جو گرم اور نیم گرم خطوں میں نقد آور فصلیں اگانے کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ ان فصلوں میں سفید گودے والے لوکاٹ کی صنعت ترقی کے روشن امکانات رکھتی ہے۔”
لوکاٹ کی فصل یہاں عام طور پر فروری میں شروع ہو جاتی ہے۔
یہاں ایسی بھرپور فصل کا منظر اب بھی نیا سا محسوس ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ماضی میں کاشتکاری کے روایتی طریقے اپنائے جاتے تھے جن میں کم دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ پیداوار بھی محدود رہتی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تسیرنگ وانگ دراک، میڈوگ سے تعلق رکھنے والا لوکاٹ کا کاشتکار
"ماضی میں ہم درخت لگانے کے بعد اُن کی زیادہ دیکھ بھال نہیں کیا کرتے تھے۔ جس قدر پیداوار آتی اسی پر اکتفا کیا جاتا تھا۔ اب ہم کھاد استعمال کرتے ہیں اور شاخوں کو تراشتے اور موڑتے بھی ہیں۔”
سال 2011 سے میڈونگ کاؤنٹی نے سفید گودے والے لوکاٹ کی کاشت کے فروغ کے لئے کروڑوں یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مقامی حکومت کی جانب سے دیہاتیوں کو تربیت بھی فراہم کی گئی۔
تسیرنگ یہاں کے مقامی زرعی تکنیکی ماہرین میں سے ایک ہیں۔ وہ چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پھل کی پیداوار اور معیار میں واضح بہتری لے آئے ہیں۔
عملی طور پر علم اور مہارت کے ذریعے تسیرنگ اپنے ساتھی دیہاتیوں کی مدد کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تسیرنگ وانگ دراک، میڈوگ سے تعلق رکھنے والا لوکاٹ کا کاشتکار
"یقیناً اگر لوگ کسی مسئلے کا سامنا کریں جسے حل کرنے کا طریقہ انہیں معلوم نہ ہو تو میں ان کی مدد کروں گا۔”
زیر کاشت رقبے میں توسیع اور منڈی میں بڑھتی ہوئی شہرت کے ساتھ میڈوگ کے لوکاٹ ای کامرس پلیٹ فارمز اور پھلوں کی منڈیوں میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2025 میں لوکاٹ کی فروخت سے آمدنی 2 لاکھ 40 ہزار یوآن (34 ہزار 720 امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی تھی۔
گزشتہ برس تسیرنگ کو لوکاٹ کے 87 درختوں سے حاصل ہونے والے 500 کلوگرام سے زائد پھل سے 30 ہزار یوآن (4 ہزار 340 امریکی ڈالر) سے زیادہ آمدنی ہوئی۔
اسی عرصے کے دوران انہوں نے مزید 100 درخت لگا کر اپنے باغ کو وسعت دے دی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): تسیرنگ وانگ دراک، میڈوگ سے تعلق رکھنے والا لوکاٹ کا کاشتکار
"میں مستقبل میں کو معیار بہتر بنانے اور کاشت کے رقبے کو بتدریج بڑھانے کے حوالے سے پُرامید ہوں۔”
میڈوگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
میڈوگ کاؤنٹی میں لوکاٹ کی کاشت کسانوں کی آمدنی بڑھا رہی ہے
سرسبز وادیوں میں اگنے والا یہ سنہری پھل مقامی معیشت کے لئےسہارا بن گیا
گرم اور نیم گرم خطے کی فصلوں کے لئے میڈوگ کا موسم انتہائی موزوں ہے
سفید گودے والے لوکاٹ کی صنعت تیزی سے مقبول ہو ر رہی ہے
لوکاٹ کی فصل کا آغاز فروری کے مہینے سے ہوتا ہے
جدید زرعی طریقے اپنانے سے پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری آئی
حکومت نے لوکاٹ کی کاشت پر کروڑوں کی سرمایہ کاری کی
مقامی دیہاتی سرکاری سطح پر تربیت کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں
مقامی کسان تسیرنگ اپنی مہارت سے دیگر دیہاتیوں کی رہنمائی بھی کرتے ہیں
ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی میڈوگ کے لوکاٹ چھا گئے
لوکاٹ کی کاشت دیہی ترقی اور بہتر معاشی مستقبل کی نوید ثابت ہو رہی ہے


