وفاقی وصوبائی حکومتوں نے زرعی لاگت میں کمی، ریلیف فراہمی کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل پر سبسڈی فراہم کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ فصل کیلئے 5 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ابتدائی طورپر فی ایکڑ 1500روپے تک سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ سے رقم نکال کر یہ سبسڈی کسانوں کے والٹ اکائونٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ شفاف اور فوری ادائیگی ممکن بنائی جا سکے، علاوہ ازیں موٹر سائیکلوں و رکشوں کیلئے بھی سبسڈی براہ راست صوبوں کی جانب سے منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سبسڈی کی مد میں صوبے اپنے بجٹ سے مجموعی طور پر تقریبا 150ارب روپے فراہم کریں گے، جبکہ وفاقی حکومت مربوط میکانزم کے تحت پالیسی کا اعلان کرے گی ،صوبے خود تقسیم کے ذمہ دار ہوں گے۔


