مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور جاری جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے توانائی بحران سے بچنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کی گئی ہیں جس میں صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق توانائی بچت کیلئے سمارٹ لاک ڈان پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے متبادل اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا، کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔


