ہومتازہ ترینییل یونیورسٹی کے نوجوان موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ...

ییل یونیورسٹی کے نوجوان موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں

ییل یونیورسٹی کے وِفِن پُفز نے ثقافتی تبادلے کے ایک پروگرام کی غرض سے چین کے صوبہ گُوئی ژو کی لی پِنگ کاؤنٹی کا دورہ کیا۔

وِفِن پُفز دنیا کے قدیم ترین کالج سطح کے کاپیلا گروپوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوزف اگوئلر،رکن، وِفِن پُفز

"یہ کپڑے پر بنایا گیا روایتی ڈیزائن باتِک بہت خوبصورت ہے۔ اور مجھے اس کے بنانے کے عمل کو سیکھنا واقعی بہت پسند آیا۔ یہ واقعی دلچسپ ہے۔

جب ہم یہاں آ رہے تھے تو یہاں کے تعمیراتی انداز کو دیکھنا بھی بے حد دلچسپ تھا۔ یہ منظر انتہائی خوبصورت تھا۔ صرف قدرتی مناظر دیکھنا ہی نہیں بلکہ ان کی تاریخ اور پس منظر کے معنی جاننا اسے اور بھی دلچسپ اور خوشگوار بنا دیتا تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیگٹن لاٹ وِس، رکن، وِفِن پُفز

"یہ واقعی ایک نہایت شاندار تجربہ رہا ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا موسیقی کے ساتھ ذاتی تجربہ زیادہ تر مغربی نقطہ نظر تک محدود رہا۔ اس لئے میں اس بات پر شکر گزار ہوں کہ مجھے مختلف قسم کی موسیقی کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔

میرے خیال میں موسیقی سب سے بڑھ کر روح تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگوں کے لئے اپنے دل کی بات ایک دوسرے سے شیئر کرنے کا شاندار طریقہ ہے۔ یہ نئے لوگوں سے دوستی قائم کرنے کے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ میں خوش ہوں کہ ہم نے یہاں پہلی بار اکٹھے گانا گا کر بہت سے نئے دوست بنا لئے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): زانگ یی شیاؤ،ٹور منیجر، وِفِن پُفز، ییل یونیورسٹی

"امریکی نوجوانوں کو موسیقی کے ذریعے چین میں لانا اور انہیں یہاں کی متنوع نسلی ثقافت اور گہری تاریخی جڑوں سے روشناس کرانا خاص طور پر معنی خیز ہے۔”

گُوئی ژو، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ییل یونیورسٹی کے وِفِن پُفز کا گُوئی ژو کا ثقافتی دورہ

گروپ نے لی پِنگ کاؤنٹی میں مقامی ثقافت اور روایات کا قریب سے مشاہدہ کیا

وِفِن پُفز دنیا کے قدیم ترین کالج سطح کے نوجوانوں کا گروپ ہے

طلبہ نے باتِک فن سیکھا اور روایتی دستکاری کا عملی تجربہ حاصل کیا

نوجوان مقامی فن تعمیر اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے

قدرتی مناظر کی تاریخ اور معنی جاننے نے تجربے کو مزید خاص بنا دیا

طلبہ نے مختلف طرز کی موسیقی کا تجربہ کیا اور نئی ثقافتوں کو سمجھا

موسیقی دلوں کو جوڑنے اور جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے

طلبہ نے گانا گا کر مقامی لوگوں کے ساتھ نئی دوستی کی بنیاد رکھی

دورہ ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں