ہومتازہ ترینچینی کار ساز کمپنی ’جی لی آٹو‘نے ہسپانوی منڈی میں پہنچ گئی،...

چینی کار ساز کمپنی ’جی لی آٹو‘نے ہسپانوی منڈی میں پہنچ گئی، گاڑیوں کے 2 نئے ماڈل متعارف

چینی کار ساز کمپنی ’جی لی آٹو‘ نے میڈرڈ میں ایک برانڈ لانچ تقریب منعقد کر کے اپنی تجارت کو ہسپانوی منڈی تک توسیع دینے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ اقدام چینی کار ساز کمپنیوں کے یورپ میں داخلے کے تیزی سےبڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کر رہا ہے۔

تقریب کے دوران جی لی نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ’’جی لی سٹارے ای ایم آئی‘‘ اور مکمل الیکٹرک گاڑی ’’جی لی ای 5 ایس یو وی‘‘ ماڈلز پیش کئے۔

کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی فروخت کے لئے مقامی ڈیلروں کے نظام کی منصوبہ بندی اور بعد از فروخت خدمات کے منصوبے بھی پیش کئے۔ جی لی نے بتایا کہ اس نےڈیلروں کے پہلے گروپ کےساتھ تعاون کے معاہدے بھی کر لئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اسپین بھر میں بتدریج ایک قومی سطح کا فروخت اور خدمات کا نیٹ ورک قائم کرے گی۔

’جی لی آٹو‘ اسپین کے منیجنگ ڈائریکٹر لی لی نے کہا کہ اسپین کی صنعتی صلاحیت، برقی نظام کی طرف منتقلی اور صارف دوست ماحول ’جی لی آٹو‘ کی یورپی حکمت عملی میں اسے ایک "اہم ستون” بناتے ہیں۔

لی نے بتایا کہ سال 2026 میں یورپ میں داخلے کے ساتھ اسپین ’جی لی آٹو‘ کی اہم منڈیوں میں شمار ہوگا۔

حالیہ برسوں میں کئی چینی کار ساز کمپنیاں اسپین اور وسیع تر یورپی منڈیوں میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں مقامی پیداوار، مقامی سطح پر آپریشنز اور نئے ماڈلز کی لانچ کے ذریعے اپنے مارکیٹ شیئر میں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔

’جی لی آٹو‘نے کہا کہ وہ چین اور یورپ میں اپنے تحقیق و ترقی اور پیداوارسازی کے نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برقی اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال کو مزید آگے بڑھاتی رہے گی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے عالمی منڈی میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنائے گی۔

میڈرڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی کار ساز کمپنی ’جی لی آٹو‘ نے ہسپانوی منڈی میں قدم رکھ لئے

میڈرڈ میں تقریب کے دوران گاڑیوں کے دو نئے ماڈلز بھی لانچ کئے

مقامی ڈیلروں کے نظام اور بعد از فروخت خدمات کے منصوبے بھی پیش کئے

پہلے گروپ کے ڈیلروں کے ساتھ تعاون کے معاہدے طے پا لئے

’جی لی آٹو‘ اسپین میں فروخت اور خدمات کا ملک گیر نیٹ ورک بنائے گی

منیجنگ ڈائریکٹر لی لی نے اسپین کو اپنی یورپی حکمت عملی کا اہم ستون قرار دیا

مقامی پیداوار اور آپریشنز کے ذریعے مارکیٹ شیئر بڑھانے پر توجہ دی جائے گی

رواں برس یورپ میں داخلے کے بعد اسپین ’جی لی آٹو‘ کی اہم منڈی بن جائے گا

تحقیق و ترقی اور پیداوار کے ذریعے عالمی منڈی میں موجودگی مضبوط بنائی جائے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں