ہومتازہ ترینصوبہ ہیبے میں "مستقبل کا شہر" ماحول دوست ترقی کے چینی تصور...

صوبہ ہیبے میں "مستقبل کا شہر” ماحول دوست ترقی کے چینی تصور کو نمایاں کر رہا ہے

یہاں جدید شہری مناظر کشادہ سبزہ زاروں، وسیع زیرِ زمین یوٹیلیٹی نیٹ ورکس اور شہری نظام کو مدد فراہم کرنے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹمز کے ساتھ باہم جڑے ہوئے ہیں۔۔۔

یہ چین کے صوبہ ہیبے میں واقع شیونگ آن نیا علاقہ ہے جسے "مستقبل کا شہر” کہا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جس اک کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

چین نے اپریل 2017 میں اس نئے شہر کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ منصوبے کا مقصد بیجنگ کو اُن ذمہ داریوں کے بوجھ سے نجات دلانا ہے جو قومی دارالحکومت کے طور پر اُس کے لئے ضروری نہیں ہیں۔

شیونگ آن کو ایک ایسے سمارٹ اور رہائش کے قابل شہر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جو جدید، ماحول دوست اور شہری مسائل سے پاک ہو۔

شیونگ آن ریلوے اسٹیشن کی 42 ہزار مربع میٹر کی چھت 17 ہزار سے زائد شمسی پینلز سے ڈھکی ہوئی ہے۔

سال 2020 میں گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد سے یہ شمسی پینلز 3 کروڑ کلو واٹ آور سے زیادہ بجلی پیدا کر چکے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لو شیاؤ ڈونگ، پراجیکٹ منیجر، اسٹیٹ گرڈ شیونگ آن انٹیگریٹڈ انرجی سروسز کمپنی لمیٹڈ

"ہمارا منصوبہ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اسٹیشن کو چلانے کے لئے ماحول دوست توانائی فراہم کی جا سکے۔ یہ منصوبہ شیونگ آن میں "دوہرے کاربن” اہداف کے حصول یعنی کاربن اخراج کو پہلے ایک حد تک لے جا کر پھر بتدریج کم کرتے ہوئے آخرکار صفر تک لانے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔”

شیونگ آن میں سمارٹ ٹیکنالوجیز روزمرہ زندگی کو بدل رہی ہیں۔

بگ ڈیٹا اور متعدد سینسرز کے امتزاج سے تیار کردہ ذہین ٹریفک نظام گاڑیوں کو کم سرخ بتیوں کے ساتھ چوراہوں سے بغیر رکے گزرنے میں مدد دیتے ہیں۔

شیونگ آن کے رونگ ڈونگ علاقے میں 95 رہائشی کمیونٹیز کے زیرِ زمین حصے آپس میں جڑے ہوئے ہیں جہاں تقریباً 50 ہزار گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چو شنگ ہی، اسٹاف ممبر، شیونگ آن ایرواسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

"اگر درست رہنمائی نہ ہو تو زیر زمین پارکنگ ایک بھول بھلیاں محسوس ہوتی ہے۔ فائیو جی اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کو ملا کر بنائے گئے نظام کے ذریعے ہم پارکنگ کی ہر جگہ تک درست رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔”

حالیہ برسوں میں شیونگ آن نے جدت پر مبنی ترقی کی قومی حکمت عملی کے مطابق پیش رفت دکھائی ہے۔

ابھرتی ہوئی صنعتوں کے مختلف مراکز مستقبل کے اس جدید شہر کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہے بی، بیجنگ یودنگ ایڈوانسڈ میٹیریلز اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ

"شیونگ آن کی موجودہ صنعتی حیثیت ہیڈکوارٹر یہاں منتقل کرنے کے ہمارے فیصلے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے ۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی کیانگ، شیونگ آن ہواچنگ ژیان ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی ایک نئی کمپنی کے طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ شیونگ آن ہمارے لئے درست جگہ ہے اور ہمیں اپنی بہتر ترقی کے امکانات پر پورا اعتماد ہے۔”

اسمارٹ، ماحول دوست اور جدت پر مبنی ترقی کو اپنی پہچان بناتے ہوئے شیونگ آن نیا علاقہ نئے دور میں اب جدت کا ایک مرکز بننے اور اعلیٰ معیاری ترقی کی ایک مثال پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیونگ آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے رپورٹرز کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے علاقےشیونگ آن میں "مستقبل کا شہر” تعمیر ہو رہا ہے

نیا شہر بیجنگ پر غیر ضروری شہری دباؤ کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا

یہاں بہتر اور ماحول دوست رہائشی سہولیات دی گئی ہیں

شیونگ آن میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے

زیرِ زمین پارکنگ میں تقریباً 50 ہزار گاڑیاں کھڑی ہو سکتی ہیں

ذہین ٹریفک نظام کے باعث گاڑیوں کو چوراہوں پر رکنا نہیں پڑتا

بگ ڈیٹا اور سینسرز کے امتزاج سے سمارٹ ٹریفک سسٹم ممکن ہوا

فائیو جی اور بیڈو سیٹلائٹ سسٹم پارکنگ میں درست رہنمائی دیتے ہیں

ابھرتی ہوئی صنعتیں شہر کی معیاری ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں

مستقبل کا شہر جدت کا مرکز اور معیاری ترقی کی اعلیٰ مثال ہے

مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنیوں کے لئے شیونگ آن میں وسیع مواقع ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں