ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ کا ارتھ آور 2026ء مہم کی مکمل حمایت...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ارتھ آور 2026ء مہم کی مکمل حمایت کا اعلان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ارتھ آور 2026ء مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین گرم ترین سال موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کی واضح علامت ہیں، کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے قبل ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینا قانونی طور پر لازمی ہے، ہر چھوٹا قدم بھی بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، عوام سے اپیل ہے وہ فضلہ کم کریں، درخت لگائیں، پانی محفوظ بنائیں اور پائیدار طرزِ زندگی اپنائیں۔

ارتھ آور 2026ء کے موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملک بھر کے شہریوں، اداروں اور قانونی برادری سے ماحولیاتی تحفظ کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برس 2023ء سے 2025ء دنیا کے گرم ترین سال قرار پائے جو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کی واضح علامت ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے قبل ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینا قانونی طور پر لازمی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ماحول کے تحفظ کیلئے خصوصی گرین بنچ قائم کر رکھا ہے جو نباتات اور حیوانات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، جبکہ ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل اسلام آباد میں مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے تاریخی فیصلے دیئے، جن میں شیلا ضیاء کیس اور مونال ریسٹورنٹ کیس نمایاں ہیں، اسی طرح مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کیلئے غیر قانونی کان کنی، جنگلات کی کٹائی اور تجاوزات کیخلاف سخت احکامات جاری کیے گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی، ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری اور صنعتی آلودگی کے خاتمے کیلئے عدالت نے موثر اقدامات کئے ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ فضلہ کم کریں، درخت لگائیں، پانی محفوظ بنائیں اور پائیدار طرزِ زندگی اپنائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ماحول کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ہر چھوٹا قدم بھی بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، آئیں مل کر صاف، سرسبز اور پائیدار مستقبل کیلئے عملی اقدامات کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں