ملک بھر میں 300 سے زائد 5 جی سائٹس فعال کر کے بڑے شہروں و اہم مقامات پر سروس شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جاز کی 180 اور زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال ہوچکی ہیں جبکہ 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں فائیو جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن نے فائیو جیٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کیلئے انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
دوسری جانب مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ فائیو جی سپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار و معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا، نیلامی میں تین بڑی کمپنیوں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جاز نے آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی و پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔


