سی ٹی ڈی نے ایک ماہ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں 366 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 36 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک، ساہیوال میں کی گئیں، اس دوران فیصل آباد اور جہلم سے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، 5. ڈیٹونیٹر 34. حفاظتی فیوز وائر 61 فٹ پمفلٹ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔


