پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور انکی اہلیہ نیمل خاور کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، شوبز جوڑی نے مشترکہ طور پر میرج 4 لائف کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کا مقصد لوگوں کو زندگی کے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
کچھ صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے والدین اور نوجوانوں کو اچھے رشتے تلاش کرنے میں مدد ملے گی جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک نیا کاروباری منصوبہ قرار دیکر تنقید بھی کی، یوں یہ نیا اقدام جہاں ایک طرف توجہ حاصل کر رہا ہے وہیں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔


