ہومانٹرنیشنلایران، امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 افراد گرفتار

ایران، امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 افراد گرفتار

ایرانی سکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی ہے اور دعوی ٰکیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق 2 دہشتگرد گروپوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان بلوچستان صوبے میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

حکام کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور سٹار لنک ڈیوائسز برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، ملزمان سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا اور لوکیشن جارح نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں