بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران سے متعلق جاری تنازع میں شامل تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ہی سمت میں کام کریں اور بامعنی اور مخلصانہ امن مذاکرات کے آغاز کے لئے سازگار حالات پیدا کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔


