ہومتازہ ترینچین میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لئے مالی معاونت سے...

چین میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لئے مالی معاونت سے 10لاکھ 50 ہزار افراد مستفید

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت شہری امور نے کہا ہے کہ ملک گیر مالی معاونت پروگرام سے چین بھر میں 10 لاکھ 50 ہزار بزرگ شہری مستفید ہوئے۔ اس پروگرام میں معذور افراد کو دیکھ بھال کی خدمات کے لئے اخراجات کے واؤچرز فراہم کئے جاتے ہیں۔

وزارت کے مطابق یکم جنوری 2026 کو شروع ہونے والے اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ ووچرز استعمال کئے گئے، جن کی مجموعی تصدیق شدہ مالیت 2.35 ارب یوآن (تقریباً 34 کروڑ 10 لاکھ امریکی) ہے۔ ان ووچرز نے معمر افراد کی دیکھ بھال کی خدمات میں اندازاً 11.5 ارب یوآن کی کھپت کو فروغ دیا۔

یہ ووچرز الیکٹرانک انداز میں ماہانہ بنیادوں پر جاری کئے جاتے ہیں، جو متنوع خدمات کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں جن میں کھانے، نہانے، گھر کے کاموں، نقل و حرکت میں مدد، ہنگامی و طبی امداد، بحالی نگہداشت اور دن کے وقت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ اس پروگرام کی کوریج کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے طریقہ کار کو آسان بنائے گی، خدمات کے معیار کو بہتر کرے گی اور پروگرام پر عملدرآمد کے دوران نگرانی کے عمل کو مستحکم بنائے گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ زیادہ سے زیادہ معمر افراد ملک کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں