ہومانٹرنیشنلایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسے ختم ہونا چاہئے،...

ایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسے ختم ہونا چاہئے، رضا پہلوی

ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسے ختم ہونا چاہئے، اس نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت پر دبائو برقرار رکھیں اور شہری انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کا شہری انفرا اسٹرکچر ایرانی عوام کی ملکیت ہے اور ایک آزاد ایران کے مستقبل سے وابستہ ہے۔

ایران کا بنیادی ڈھانچہ دراصل جبر اور دہشت کا وہ نظام ہے جو اس مستقبل کو حقیقت بننے سے روکتا ہے، ایران کا تحفظ ضروری ہے لیکن نظام کو ختم کیا جانا چاہئے، میں صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو نشانہ بناتے رہیں لیکن ایرانی شہری انفرا اسٹرکچر کو محفوظ رکھیں جس کی بنیاد پر عوام اپنے ملک کی تعمیر نو کر سکیں گے۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ درست کہتے ہیں امن طاقت کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، یہ نظام صرف طاقت کو سمجھتا ہے جب ایران آزاد ہوگا تو دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں