ہومانٹرنیشنلشمالی کوریا جوہری طاقت کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کریگا، کم جونگ...

شمالی کوریا جوہری طاقت کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کریگا، کم جونگ ان

شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری طاقت کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کریگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کم جونگ ان کو ملک کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے ریاستی امور کمیشن کا دوبارہ سربراہ مقرر کیا گیا۔۔

دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دشمن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے جوہری ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کرینگے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق تفصیلی پالیسی خطاب میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں، دفاعی حکمت عملی، معاشی اہداف اور جنوبی کوریا و امریکا کیساتھ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کے مطابق اپنے دفاعی جوہری ڈیٹرنس کو مزید وسعت اور ترقی دینگے۔

انکا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر کے اپنی حیثیت کو مستحکم کرنا مکمل طور پر جائز ہے، شمالی کوریا اپنی جوہری قوت کو درست اور فوری تیاری کی حالت میں رکھے گا تاکہ سٹریٹجک خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جنوبی کوریا کے حوالے سے کم جونگ ان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہاکہ جنوبی کوریا ہماری سب سے بڑی دشمن ریاست ہے اس کیساتھ مکمل سختی سے نمٹیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا اپنی ریاست کیخلاف کسی بھی اقدام کا بلا امتیاز اور بے رحم جواب دیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں