ہومانٹرنیشنلریاض ریفائنری، طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالا امریکی سیکٹر تباہ، ایران کا...

ریاض ریفائنری، طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالا امریکی سیکٹر تباہ، ایران کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں امریکی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالا ریاض ریفائنری کا امریکی سیکٹر تباہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکٹر پرنس سلطان ایئر بیس پر تعینات امریکی فضائیہ کے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا جسے میزائل حملے کے دوران تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے ریاض کی جانب داغے گئے چار میزائل روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سعودی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سعودی سول ڈیفنس نے وام کوخبردار کیا ہے کہ دارالحکومت میں میزائلوں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے، لوگوں کو ملبے کے گرد جمع ہونے یا فلم بندی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے عوام کو کہا گیا ہے کہ وہ خطرناک جگہوں سے دور رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی اطلاع دیں، سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں ایک رہائشی عمارت پر بیلسٹک میزائل کے ملبے کے ٹکڑے گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں