ہومتازہ تریناسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کیلئے لوک رونکی اور جیکب اورم کو...

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کیلئے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی مل گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل میں حصہ لینے کیلئے چھٹی دیدی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کیلئے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی ہے، لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جبکہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، کیوی ٹیم کے کوچز سائوتھ افریقا کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کرینگے۔

نیوزی لینڈ کے مائیک سینڈل نے کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے انکے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کئے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں