مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 16 مارچ کو تنخواہیں و پنشن ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ڈیزل قیمت میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، حکومت بس سروس پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف دیا ہے، صوبے میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 16 لاکھ ہے جبکہ موٹر سائیکل مالک کو 2 ماہ کیلئے 2200روپے ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختوں خوا حکومت 3.5 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کریگی۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باوجود بی آرٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، حکومت بی آر ٹی کو ایک ارب روپے سبسڈی دے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی 16مارچ کو کر دی جائے گی۔


