ہومپاکستانخیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد...

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے 2 ماہ کیلئے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ فیصلے کے مطابق صوبائی وزراء، مشیر، معاونین اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ماہانہ کوٹہ 390 لیٹر سے کم ہو کر 292 لیٹر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور فنانس سیکرٹری کا کوٹہ 146 لیٹر سے کم کرکے 110لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کا کوٹہ 130 لیٹر سے کم کرکے 98 لیٹر کر دیا گیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق گریڈ 20 اور اس سے زائد کے افسران کا کوٹہ 98 سے کم کرکے 74 لیٹر، چیئرمین پبلک سروس ٹریبونل کا کوٹہ 98 لٹر سے کم کرکے 74 اور ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز، ایس پیز اور محکمہ جات کے سربراہان کیلئے ماہانہ کوٹہ 104 لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کیلئے بالترتیب 260 اور 195 لیٹر جبکہ پولیس سٹیشنز کیلئے 351 لیٹر ماہانہ مختص کئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود 4 پروٹوکول گاڑیوں کیلئے 134 لیٹر فی گاڑی جبکہ دیگر ہاؤسز کی گاڑیوں کیلئے 75 لیٹر کی جگہ 57 لیٹر فی گاڑی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں