ہومپاکستانپنجاب، توانائی بچت اقدامات، سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود

پنجاب، توانائی بچت اقدامات، سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود

حکومت پنجاب نے توانائی بچت اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود کر دیئے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق اب متعدد سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کئی ادارے بند رکھے جائیں گے، توانائی بچت پالیسی کے پہلے ہفتے کے تحت لاہور کے اہم انتظامی ادارے جمعہ کو جزوی طور پر بند رہے اور شہریوں کو محدود سروسز فراہم کی گئیں۔

جزوی تعطیل کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واسا، پی ایچ اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض دفاتر بند رہے، اسی طرح پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، محکمہ ہائوسنگ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر بھی بند رکھے گئے۔

حکام کے مطابق توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی لانے کیلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں، تاہم شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری عملہ ڈیوٹی پر برقرار رکھا گیا ہے۔

واسا کے ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنز کے آپریٹرز نے معمول کے مطابق فرائض سرانجام دیئے تاہم انتظامی و مینجمنٹ سٹاف کو چھٹی دی گئی، اسی طرح ایل ڈی اے کے دفاتر بند ہونے کے باوجود شہر میں جاری ترقیاتی کام بدستور جاری رہے۔

حکام کے مطابق توانائی بحران کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سرکاری آپریشنز محدود کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے جزوی ڈیوٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں