ہومتازہ ترینمڈغاسکر میں چائنہ فلم فیسٹیول کا آغاز، دونوں ممالک ثقافتی تعاون بڑھانےکے...

مڈغاسکر میں چائنہ فلم فیسٹیول کا آغاز، دونوں ممالک ثقافتی تعاون بڑھانےکے لئے پُرعزم

مڈغاسکر کے دارالحکومت آنتاناناریوو میں سال 2026 کا چائنہ فلم فیسٹیول اتوار کے روز شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوئے۔

مڈغاسکر کی وزارت مواصلات و ثقافت کے سیکرٹری جنرل میاری راسو لوفواریجاؤنا نے "اس منفرد فیسٹیول”کے انعقاد پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اسے چین افریقہ عوامی تبادلے کے سال کی تقریبات کا حصہ قرار دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): میاری راسو لوفواریجاؤنا، سیکرٹری جنرل، وزارت مواصلات و ثقافت، مڈغاسکر

"سب سے پہلے میں اس منفرد فیسٹیول کے انعقاد پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ یہ فیسٹیول ایک وسیع سفارتی اقدام کا حصہ ہے کیونکہ چین نے سال 2026 کو چین اور افریقہ کے درمیان عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کا سال قرار دیا ہے۔

"توقع ہے کہ یہ میلہ چین اور مڈغاسکر کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو مضبوط کرے گا اور عوامی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔”

چائنہ فلم فیسٹیول اس خواہش کی ایک واضح مثال ہے کہ ہم تصویروں اور مشترکہ کہانیوں کی طاقت کے ذریعے اپنے دلوں اور ذہنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتے ہیں۔

مڈغاسکر میں چین کے سفیر جی پنگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کی مسلسل گہرائی ایک ایسا مثالی کردار رکھتی ہے جو دوطرفہ تعلقات کے دائرے سے بالاتر ہے، خاص طور پر موجودہ عالمی صورتحال میں کہ جہاں جغرافیائی و سیاسی تنازعات کے سبب تقسیمیں پائی جاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جی پنگ، چین کے سفیر برائے مڈغاسکر

"آئیں اس فلم فیسٹیول کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دونوں ممالک کی ثقافتوں کو عالمی سطح پر جگمگانے دیں جہاں وہ اور بھی زیادہ روشنی کے ساتھ چمک سکیں۔”

چائنہ فلم آرکائیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ شوشیا نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ چینی فلموں کے موضوعات اور انداز میں روز بروز تنوع آ رہا ہے جبکہ مڈغاسکر کی فلموں اور دیگر ثقافتی کاموں کی منفرد کشش کو وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر پختہ یقین ہے کہ چین اور مڈغاسکر کے فلمساز ایک دوسرے کو متاثر کر سکتے ہیں اور نئے خیالات پیدا کر سکتے ہیں تاکہ مزید تخلیقات دونوں ممالک کے ناظرین تک پہنچیں، پھر یہ نہ صرف سمجھی جائیں بلکہ انہیں سراہا بھی جائے۔

سال 2026 کا چین فلم فیسٹیول 15 مارچ تک جاری رہے گا جس میں چھ چینی فلمیں دکھائی جائیں گی۔توقع ہے کہ یہ میلہ چین اور مڈغاسکر کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو مضبوط کرے گا اور عوامی و ثقافتی سطح کے تبادلوں کو فروغ دے گا۔

آنتاناناریوو سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

مڈغاسکر کے دارالحکومت آنتاناناریوو میں چائنہ فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

افتتاحی تقریب میں تقریباً ایک سو مہمان شریک ہوئے اور خوشی منائی گئی

فیسٹیول 15 مارچ تک جاری رہے گا ج میں متعدد فلمیں دکھائی جائیں گی

میاری راسو لوفواریجاؤنا نے فیسٹیول کو عوامی تبادلوں کا حصہ قرار دیا

میاری کے مطابق چینی فلمیں لوگوں کے دل اور ذہن کو قریب لارہی ہیں

چین کے سفیر جی پنگ نے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا

دونوں ممالک اپنی ثقافتیں عالمی سطح پر دکھائیں گے

چائنہ فلم آرکائیو کی ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ شوشیا نے بھی خطاب کیا

چینی فلموں کے موضوعات اور انداز میں روز بروز تنوع بڑھ رہا ہے

فیسٹیول چین اور مڈغاسکر کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں