مشرق وسطیٰ میں کشیدہ اور جنگی صورتحال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیساتھ وائٹ بال سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرنی تھی مگر اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے سی بی کے مطابق سری لنکا کیساتھ وائٹ بال سیریز 13سے 25مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی مگر اب وائٹ بال سیریز کو رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے، علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔


