ہومتازہ ترینچینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نیو نے تھائی لینڈ میں فائر فلائی...

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نیو نے تھائی لینڈ میں فائر فلائی برانڈ متعارف کرا دیا

چین کی الیکٹرک کار ساز کمپنی نیو نے جمعرات کے روز تھائی لینڈ میں فائر فلائی برانڈ کے تحت اپنی مکمل طور پر برقی پریمیئم کمپیکٹ گاڑیوں کی لائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دی۔ یہ قدم عالمی منڈی میں چینی توسیعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تھائی درآمد کنندہ اور ڈسٹری بیوٹر تھونبوری بلو اسکائی کے ساتھ شراکت میں ہونے والی تقریب میں فائر فلائی اسمارٹ سٹی کار پیش کی گئی جو شہری علاقوں میں آسان ڈرائیونگ کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اس میں ریئر وہیل ڈرائیو نظام اور کم گھومنے والے رداس کی خصوصیت موجود ہے جس سے تنگ جگہوں میں گاڑی کو موڑنا آسان ہوتا ہے۔

تھونبوری گروپ کے چیئرمین راٹا پون ویریاپھانت نے کہا کہ کمپنی اپنے وسیع تجربے کو ’نیو ‘کے مستقبل پر مبنی ماحول دوست نظام اور عالمی وژن کے ساتھ ملا کر تھائی لینڈ کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتی ہے۔

ان کے مطابق یہ تعاون ملک میں پائیدار ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور طویل مدت میں پریمیئم الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نئے معیار قائم کرے گا۔

نیو کے نائب صدر اور فائر فلائی کے صدر ڈینیئل جن نے کہا کہ فائر فلائی کے لئے تھائی لینڈ صرف ایک اور منڈی نہیں بلکہ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے متحرک اور اسٹریٹجک منڈی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری عالمی ترقی کے لئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا، ایشیا میں ہماری موجودگی کو مضبوط کرے گا، ہمیں نئی کمیونٹیز سے جوڑے گا اور یہ ثابت کرے گا کہ اچھا ڈیزائن اور شہری آزادیاں ہر جگہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس آغاز کے ساتھ تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا میں سنگاپور کے بعد فائر فلائی کی دوسری منزل بن گیا ہے کیونکہ کمپنی دائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیوں کی منڈیوں میں اپنی توسیع کو تیز کرنا چاہتی ہے۔

بنکاک سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی نیو نے تھائی لینڈ میں فائر فلائی متعارف کرا دی

نیو نے عالمی توسیعی حکمت عملی کے تحت تھائی مارکیٹ میں قدم رکھا

فائر فلائی اسمارٹ سٹی کار شہری علاقوں میں آسان ڈرائیونگ کر سکتی ہے

نئی برقی گاڑی میں ریئر وہیل ڈرائیو سسٹم موجود ہے

تھونبوری بلو اسکائی کے تعاون سے تھائی لینڈ میں لانچنگ تقریب منعقد ہوئی

تعاون کا مقصد تھائی لینڈ کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینا ہے

کمپنی کے مطابق شراکت داری پائیدار ترقی کے لئےمضبوط بنیاد فراہم کرے گی

کمپنی ایشیا میں اپنی موجودگی مضبوط اور نئی کمیونٹیز سے رابطہ چاہتی ہے

سنگاپور کے بعد فائر فلائی کے لئے تھائی لینڈ خطے کی دوسری منزل بن گیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں