ہومپاکستانسینیٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ کا اجلاس، وزارت مذہبی امور کی پی ڈبلیو...

سینیٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ کا اجلاس، وزارت مذہبی امور کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت

وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی جبکہ چیئرمین کمیٹی نے ملازمین کو ضم نہ کرنے پر ملازمین کا فری حج بند کروانے، معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے۔

اس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اپنے لوگوں کو فری حج کرواتی ہے اور دوسرے ملازمین کو لینے سے انکار کر رہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے ملازمین کو ایڈجسٹ نہ کیا تو وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔

اجلاس میں آئی بی حکام نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈپٹی ڈی جی آئی بی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈی جی آئی بی نے ملازمین کی سمری منظور کر دی ہے۔

چیئرمین کمیٹی ناصر بٹ نے آئی بی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی ادارے بھی آئی بی کی طرح ملازمین کے ساتھ برتاؤ کریں۔

ڈپٹی ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بتایا کہ ایف بی آر اور کابینہ ڈویژن نے ملازمین کے مسائل حل کر دیئے ہیں کوشش کی جا رہی ہے کہ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دلوائی جائے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے سینیٹر ناصر بٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے چیئرمین کمیٹی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں