حکومت پنجاب نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحے کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے ایکٹ 2026ء کی بھی منظوری دیدی ہے جس میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
ایکٹ کے تحت اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کیلئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا جبکہ شہریوں کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی بھی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مقررہ مدت تک ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


