امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں، جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے گی۔
دوسری جانب ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کرینگے، ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی رپورٹ نہیں، اگر مائنز بچائی ہیں تو فوری طور پر ہٹا دیں، بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو ایران کو خوفناک نتائج بھگتنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بچھائی گئی مائنز ہٹا دے تو درست سمت میں بڑا قدم ہوگا، ہم وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں جو منشیات سمگل کرنیوالی کشتیوں کیلئے استعمال کی تھیں، خوشی ہے گزشتہ کچھ گھنٹوں میں یہ کارروائیاں کیں، امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اشارے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔


