ہومپاکستانپاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادیں ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں، وزارت...

پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادیں ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں، وزارت کی سینیٹ کو آگاہی

سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادیں ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں جبکہ 34763کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ 5 برس میں 30کروڑ 64لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں۔

منگل کو سینیٹ اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے ریلوے کی آمدن و کمرشل جائیدادوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ گزشتہ تین برس میں پاکستان ریلویز کے ریونیو میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، سال 2021-22ء میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کا ریوینیو 23ارب 12کروڑ روپے تھا مگر سال 2023-24ء میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن 28ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔

وزیر ریلوے کے مطابق پیسنجرز آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن مذکورہ تین برس میں 30ارب سے بڑھ کر 49 ارب ہو گئی ہے جبکہ ریلوے کی لیز پر دی جانیوالی زمین سے گزشتہ 4برس میں 13ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ 34763کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ 5برس میں 30کروڑ 64لاکھ روپے اخراجات آئے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی 34ہزار 763کمرشل یونٹس میں سے 2355 ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں، وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ کراچی میں 589، سکھر میں 1538، کوئٹہ میں 123 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، ملتان میں 36، لاہور میں 24، پشاور میں 6، سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں