جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جکارتہ میں نئے چینی سال کے حوالے سے قومی سطح کی پہلی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر پرابوو نے کہا کہ نیا چینی سال اب انڈونیشیا میں اتحاد اور مختلف ثقافتوں کے باہمی احترام کی علامت بن چکا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لئے برکتیں، صحت، امن اور نئی امید لے کر آئے گا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نئے چینی سال کے متعلق قومی سطح کی پہلی تقریب میں فنکار رقص کر رہے ہیں-(شِنہوا)
تقریب میں انڈونیشیا کے نائب صدر گبران راکابومنگ راکا، کابینہ کے وزراء اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام، انڈونیشیا میں چین کے سفیر وانگ لوتونگ اور ملک بھر سے آنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران لوک رقص، تائی چھی، مارشل آرٹس اور شیر رقص کے شاندار مظاہرے پیش کئے گئے۔
ثقافتی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر انڈونیشی حکومت نے اس سال پہلی بار نئے چینی سال کی تقریب قومی سطح پر منعقد کی۔


