محب وطن کشمیری شہریوں نے پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کی تائید کرتے ہوئے دہشت گردوں کے قلع قمع تک جوابی کارروائی بند نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے شہریوں نے پاک فوج کی افغانستان کیخلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کی گزشتہ کئی دہائیوں میں ہر طرح کی مدد کی مگر اس نے بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
کشمیری عوام نے کہا کہ پاکستان نے بالکل درست ردعمل دیا، دہشت گردوں کے قلع قمع تک پاکستان کو جوابی کارروائی بند نہیں کرنی چاہئے۔
شہریوں نے کہا کہ ہندوستان نے افغانستان کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا، پاک فوج اور عوام نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردی کو روکا، پاکستانی فوج خارجیوں کے خلاف جو کارروائی کررہی ہے وہ بالکل درست ہے، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ کی طرح شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


