ہومتازہ ترینہونان میں دیہی ترقی کا کامیاب ماڈل، دیگر ممالک بھی چین سے...

ہونان میں دیہی ترقی کا کامیاب ماڈل، دیگر ممالک بھی چین سے رہنمائی لینے لگے

چین کے وسطی صوبہ ہونان میں واقع شیباڈونگ گاؤں غربت کے خاتمے کی قومی کوششوں کی ایک نمایاں علامت ہے اور یہ دیہی احیاء کی کامیابی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں "ہدفی غربت کے خاتمے” کا تصور متعارف ہوا۔ اس طریقۂ کار کے تحت ہر علاقے، ہر گھرانے اور ہر فرد کی مخصوص صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حل تجویز کئے جاتے ہیں تاکہ اقدامات درست ہدف پر ہوں اور مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

آج شیباڈونگ گاؤں کی کامیابیاں دیگر ممالک کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے عملی مثال بن چکی ہیں اور انہیں ترقی کی نئی راہیں دکھا رہی ہیں۔

لاؤس کے صوبہ لوانگ پرابانگ کے ’تھن سوم‘ گاؤں میں مقامی حکام اور دیہاتی شیباڈونگ کے عملی تجربات سے سیکھ رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (لاؤس): پیڈتھ، سربراہ، تھن سوم گاؤں

"گزشتہ عرصے کے دوران ہم نے عملی اقدامات کے ذریعے ’شیباڈونگ‘ گاؤں کی ترقی کا تجربہ ’تھن سوم‘ گاؤں کے رہائشیوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ہم نے انہیں فصلوں کی بہتر کاشت اور مویشی پالنے کے مؤثر طریقے سکھائے ہیں۔ ہمیں شیباڈونگ کے تجربات سے سیکھ کر مقامی لوگوں کو زرعی اور پیداواری سرگرمیاں بہتر انداز میں انجام دینے کی رہنمائی فراہم کرنے پر بہت خوشی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (لاؤس): خانکیو، مقامی دیہاتی

"جہاں تک تھن سوم گاؤں میں زراعت اور مویشی پالنے کا تعلق ہے ماضی میں ہم کسی قسم کی تکنیکی معاونت کے بغیر صرف روایتی اور قدرتی طریقوں پر انحصار کرتے تھے۔ اب شیباڈونگ میں اپنے دوستوں سے سیکھنے کے بعد ہم آہستہ آہستہ بہتری لا رہے ہیں۔”

سال2023 میں دونوں دیہات کے درمیان دیہاتی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔ تب سے باہمی تبادلوں کو فروغ ملا اور مزید امدادی منصوبے شروع کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

بچوں کے ایک ابتدائی اسکول کی تعمیر سمیت ان منصوبوں سے براہِ راست مقامی رہائشی مستفید ہو رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (لاؤس): یونگ، مقامی دیہاتی

"ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے گاؤں میں اب اپنا ابتدائی اسکول ہے۔ اب ہمیں اپنے بچوں کو پری اسکول کے لئے دیگر دیہات نہیں بھیجنا پڑتا۔ اس سے ہمیں بڑی سہولت ملی ہے۔ ہم چینی فریق کی فراہم کردہ مدد پر دل کی گہرائیوں سے اس کے شکر گزار ہیں۔”

وینتیان /چھانگشا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شیباڈونگ گاؤں دیہی ترقی اور غربت خاتمے کی نمایاں مثال ہے

چین نے یہیں سے ہدفی غربت کے خاتمے کا تصور متعارف کرایا

ہر گھرانے کی ضرورت کے مطابق ترقیاتی اقدامات ترتیب دیئے گئے

اس ماڈل نے درست ہدف بندی سے مؤثر نتائج حاصل کئے

شیباڈونگ کا تجربہ اب دیگر ممالک تک پہنچ چکا ہے

لاؤس کے تھن سوم گاؤں میں اس ماڈل سے رہنمائی لی جا رہی ہے

مقامی کسان جدید زرعی طریقے سیکھ کر پیداوار بڑھا رہے ہیں

مویشی پالنے کے بہتر طریقوں سے آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے

دو ہزار تیئیس میں دیہاتی شراکت داری کا باضابطہ آغاز ہوا تھا

اس تعاون سے کئی نئے امدادی منصوبے شروع کئے گئے

گاؤں میں ابتدائی اسکول کی تعمیر سے لوگوں کو سہولت میسر آئی

مقامی باشندے چینی تعاون اور مدد پر اظہارِ تشکر کر رہے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں