ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک عارضی کونسل قیادت کے امور کا چارج سنبھالے گی۔
ترجمان مجلس خبرگان کے مطابق ایرانی مجلس خبرگان شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کریگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر، چیف جسٹس اور نگہبان کونسل کے ایک فقیہ پر مشتمل عبوری کونسل تمام قیادت کے فرائض سنبھالے گی، یہ فیصلہ سپریم لیڈر کا عہدہ خالی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں آئینی ضابطے کے تحت کیا گیا ہے۔


