ہومانٹرنیشنلایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا، امریکہ

ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا اسلئے صدر ٹرمپ کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تہران کی سنجیدگی نہ ہونے پر صدر ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ کیا، ایران یورینیم افزودگی برقرار رکھ کر ایٹم بم کی صلاحیت چاہتا تھا، ایران کو سویلین نیوکلیئر پروگرام کے کئی آپشنز دئیے گئے تھے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اب ایران کیساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارتکاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے، ایران نے سخت حملوں کا اعلان کیا ہے، بہتر ہے وہ ایسا نہ کرے، ایران نے اگر ایسا کیا تو انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں