اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، ایران پر حملہ اسوقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، انہوں نے کہاکہ بگڑتی ہوئی صورتحال میں فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر پر حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہئے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ایران کے میزائل حملوں میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی بھی مذمت کی۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ ہم عمان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کو سراہتے ہیں۔


