بدھ, جون 18, 2025
ہومLatestامریکہ منافق، امن کے نام پر ووٹ لیکر آنے والا امن تباہ...

امریکہ منافق، امن کے نام پر ووٹ لیکر آنے والا امن تباہ کررہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ منافق، امن کے نام پر ووٹ لیکر آنے والا امن تباہ کررہا ہے، اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، مسلم ممالک نے ایران کی حمایت نہ کی تو کوئی نہیں بچے گا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکہ ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کیساتھ ہیں، اسرائیل کی پشت پناہی کرنیوالے ممالک کا خواب گریٹر اسرائیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران میں مرضی کی رجیم چینچ کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے اسی لئے وہ ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے نام پر ووٹ لیکر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا۔ اہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کردیا، پیڑول کی قیمت سے لیوی ختم کریں تو قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!