جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینملک میں نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثوں میں 6 ماہ میں...

ملک میں نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثوں میں 6 ماہ میں 21 فیصد اضافہ

ملک میں نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثوں میں 6 ماہ میں 21 فیصد اضافہ ہوگیا، میوچل فنڈز کے اثاثے 4.5 کھرب روپے، سرمایہ کار اکائونٹس 8لاکھ 45ہزار تک پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رواں مالی سال نان بینکنگ فنانشل کمپنیز (این بی ایف سی) کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کر دی۔

اعداد و شمار کے مطابق نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثے بڑھ کر 6.84 کھرب روپے ہوگئے ہیں، 6ماہ میں نان بینک سیکٹر کے اثاثوں میں 21فیصد اضافہ ہوا، جون 2025ء کے 5.63کھرب روپے سے بڑھ کر دسمبر 25 میں 6.84کھرب روپے ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کے اثاثے 4.5کھرب روپے رہے، میوچل فنڈز کی تعداد 369سے بڑھ کر 409ہوگئی، میوچل فنڈ سرمایہ کار اکائونٹس 8لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئے، جون 2025ء کے بعد نئے میوچل فنڈ اکائونٹس میں 8فیصد اضافہ ہوا، منی مارکیٹ فنڈز میں 44 فیصد، انکم فنڈز میں 23 فیصد سرمایہ کاری رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایکویٹی فنڈز میں سرمایہ کاری کا حصہ 14فیصد رہا، رضاکارانہ پنشن سکیم کے شرکا ایک لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئے، پنشن سکیم اکائونٹس میں 6ماہ میں 30فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق قرض فراہم کرنیوالے این بی ایف سی کے اثاثے 824ارب روپے تک پہنچ گئے، شریعہ کمپلائنٹ اثاثے 2.47کھرب روپے رہے، مجموعی اضافہ 36فیصد رہا جبکہ لینڈنگ سیکٹر کے اثاثوں میں 65 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!